سرکاری دفاتر ‘ ہسپتالوں سے فائر فائٹنگ سسٹم غائب ‘ حکومت کا نوٹس

سرکاری دفاتر ‘ ہسپتالوں سے فائر فائٹنگ سسٹم غائب ‘ حکومت کا نوٹس

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سرکاری دفاتر وہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نہ ہونے پرحکومت نے نوٹس لے لیا ‘تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجودضلع (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بھرکے سرکاری دفاتروں اورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی نہ بنائی جاسکی حکومت نے صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کوضلعی وتحصیل سطح کے تمام سرکاری دفاتراورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنے کاحکم دیاتھاتاہم رحیم یارخان ضلع کے متعددسرکاری دفاترتعلیم‘ سکولز‘ زراعت‘ کوآپریٹو‘ پولیس دفاتر‘ تھانہ جات‘ پاسپورٹ ‘ سوئی گیس ‘ واپڈا‘بلڈنگ‘ہائی وے‘انہار‘ انفارمیشن‘شیخ زیدہسپتال سمیت متعدددفاتراورہسپتال اس سسٹم سے قاصرہیں جس کے باعث کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی صورت میں جانی ومالی نقصان ہونے کاخدشہ ہے حکومت نے اس سلسلہ میں تمام ضلعی انتظامیہ سے فائرفائٹنگ سسٹم بارے رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کردفاتروں اورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق تمام دفاتراورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جارہی ہے۔

فائر فائٹنگ

Back to Conversion Tool

مزید :

ملتان صفحہ آخر -