ڈویلپمنٹ ہارٹنر کا ایل ڈی اے سٹی فیز 1کو جلد مکمل کرنے کا اعلان

ڈویلپمنٹ ہارٹنر کا ایل ڈی اے سٹی فیز 1کو جلد مکمل کرنے کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایل ڈی اے سٹی فیز1کو مکمل کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ پارٹنر اور ایل ڈی اے نے کمر کس لی،ایل ڈی اے سٹی فیز1کو جلد مکمل کرنے کا اعلان،ایل ڈی اے سٹی فیز1کو بر وقت مکمل کرنے اور فائل ہولڈرز کو پلاٹس جلد مہیا کرنے کے لیے گزشتہ روز تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے ایل ڈی اے کو زمین جلد از جلد مہیا کرنے کا عزم کیا ہے اسی سلسلے میں ایل ڈی اے سٹی میں ممبران،انوسٹرز اور ڈویلپرز پارٹنرزنے اجلاس میں شرکت کی، اربن ڈویلپرز کے چےئرمین میاں طاہر جاوید ،پاک گروپ کے عمران علی بھٹی،الفا اسٹیٹ کے ملک آصف،معمار ہاؤسنگ سروسز کے میاں عبد الرشید اور پراپرٹی ڈویلپرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں میاں طاہر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ LDAسٹی لاہور کی منفرد اور جدید سوسائٹی ہو گی اس لیے LDAجلد قرعہ اندازی کرائے گا اور فائل ہولڈر ز کو جلد از جلد پلاٹس کا پوزیشن مہیا کیا جا سکے اربن ڈویلپرز کے چےئرمین میاں طاہر جاوید نے مزید بتایا کہ ایل ڈی اے نے ڈویلپمنٹ کا کام شروع کر دیا ہے تا کہ ممبران کو جلد پلاٹس فراہم کیے جائیں جو کہ بہت خوش آئند ہے ،فیز1کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے گا،انہوں نے کہا کہ فیز1وعدے کے مطابق جلد مکمل کر لیا جائے گا ،صوبائی وزیر ہاؤسنگ جلد اہم اعلان کریں گے اجلاس سے میاں عبد الرشید،میاں فہد بشیر جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -