رئیل اسٹیٹ کا سنہرا دور بہت جلد واپس لوٹ رہا ہے، سید احسان الرحمن بخاری

رئیل اسٹیٹ کا سنہرا دور بہت جلد واپس لوٹ رہا ہے، سید احسان الرحمن بخاری

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بخاری رئیل اسٹیٹ ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو سید احسان الرحمن بخاری نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا سنہرا دور بہت جلد واپس لوٹ رہا ہے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ تبدیلی آ رہی ہے ،جب تک کاروبار کو آزاد نہیں کریں گے ٹیکس بھی اکٹھا نہیں ہو گا ،کاروباری طبقے پر قدغن لگانا عام لوگوں سے سخت زیادتی ہے ، تقریباََ آدھی آبادی کا روزگار رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑا ہوا ہے ،بے جا ٹیکسوں کا نفاذ اور سرکاری لوگوں کی طرف سے کاروباری حضرات کو خوف زدہ کرنے کا سلسلہ بندکر کے ان کی مدد والا رویہ اپنانا ہو گااور اگر ابھی تک حکومت کچھ اور سوچ رہی ہے تو خدارا اپنے ملک پر رحم کریں کیونکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے پیارے ملک کا دیوالیہ نہ کرائیں۔

سید احسان الرحمن بخاری

مزید :

صفحہ آخر -