کالعدم تنظیموں سے روابط ،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی سکریننگ کرنے کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں سے روابط ،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی سکریننگ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے پیش نظر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 1 ہزار اہلکاروں کی سکریننگ کروائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے انکشافات کے بعد پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیاہے۔سانحہ ساہیوال کے بعد ہلاک ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام اور چند روز قبل گجر پورہ سے گرفتار ہونے والے فرنٹ ڈیسک کے اہلکار کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات کا انکشاف ہوا تھا۔جس کے بعد اعلی سطحی اجلاس میں اہلکاروں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی سکریننگ ہوگی،یہ اہلکاراہم شخصیات کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ان اہلکاروں کے مختلف ٹیسٹ ہونگے جس کی رپورٹ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو بھجوائی جائے گی۔جس کے بعد مرحلہ وار باقی فورس کی بھی سکریننگ ہوگی۔سکریننگ کا عمل سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ اداروں کی معاونت سے مکمل ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -