عمران خان سے کوتاہی ہو سکتی ہے، جان بوجھ کر غلطی نہیں کرینگے،شہباز گل

عمران خان سے کوتاہی ہو سکتی ہے، جان بوجھ کر غلطی نہیں کرینگے،شہباز گل

  

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی کوتاہی تو ہو سکتی ہے لیکن وہ جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کریں گے، ہم قائد اعظم کے فلسفے کو آ گے لے کر چلیں گے،عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں، نا پسندیدہ فیصلے پر بھی سرنگوں ہوں گے، دنیا کے کسی بھی ملک میں مذہب کی جبری تبدیلی نہیں ہونی چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا پاکستان کا بننا ہی اقلیتوں کی کامیابی تھی، انہیں بیرون ملک اقلیتوں کی زندگی گزارنے کا تجربہ ہے، وزیر اعظم عمران خان بھی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔شہباز گل نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت سے لوگوں سے زیادہ ترقی پسند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اگر اقلیتیں سمجھتی ہیں کہ قانون سازی ہونی چاہئے تو وہ اپنی تجاویز دیں۔

شہباز گل

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -