پارلیمانی سیکرٹریز اور سٹینڈنگ کمیٹی سربراہان کیلئے نئی گاڑیوں کی منظوری

پارلیمانی سیکرٹریز اور سٹینڈنگ کمیٹی سربراہان کیلئے نئی گاڑیوں کی منظوری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹریوں اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سربراہوں کیلئے77 نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے نے محکمہ خزانہ سے سپلیمنٹری گرانٹ طلب کر لی،نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے سمری کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد فنڈز کے اجراء کیلئے سمری29 مارچ کو محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گاڑیوں کی خبر آنے پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے معاملے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا۔فواد چودھری نے وزیراعلیٰ کی طرف سے سمری مسترد کرنے کا دو ٹوک دعویٰ بھی کیا تھا۔

گاڑیاں،منظوری

مزید :

صفحہ آخر -