بانی متحدہ اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانوں کے معاملے پر اختلافات

بانی متحدہ اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانوں کے معاملے پر اختلافات

  

لندن (آئی این پی ) لندن کے علاقے ایج ویئر میں 20 لاکھ برطانوی پا ونڈ کے دو مکانوں کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور الطاف حسین کے وفاداران میں شمار کیے جانے والے محمد انور اور طارق میر ایج ویئر کی پراپرٹی کی ملکیت بانی ایم کیو ایم کے نام منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس حوالے سے منعقدہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔سابق وفادار ارکان کا موقف ہے کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے، یہ تنظیم کی ملکیت ہیں جس کے بعد بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات ہو گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے لندن کے علاقے ایج ویئر میں موجود 2 مکانوں کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریبا 36 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اختلافات

مزید :

صفحہ آخر -