ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، قبلہ ایاز

ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، قبلہ ایاز

  

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی،ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے، پولیس،عدالتی نظام ریاست مدینہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا مقصد ہے فلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویزدی ہے۔،قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونے سے انصاف کاحصول مشکل ہے، ریاست مدینہ میں عدالتی نظام میں انصاف سستا ہوناچاہیے اور بنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کاخاتمہ ضروری ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے، پولیس،عدالتی نظام ریاست مدینہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کیلئے تعلیم کانظام مختلف ہے۔

قبلہ ایاز

مزید :

صفحہ آخر -