ادارہ شماریا ت ہر ماہ شہری ‘ دیہی اور قومی سطح پر مہنگائی کی شرح کا تعین کریگا

ادارہ شماریا ت ہر ماہ شہری ‘ دیہی اور قومی سطح پر مہنگائی کی شرح کا تعین کریگا

  

اسلام آباد (این این آئی) ادارہ شماریات کی گورننگ کونسل نے ٹیکنکل کمیٹی کی تجویز پر مہنگائی کی شرح اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کی بنیاد مالی سال 08۔2007 کی بجائے مالی سال 16۔2015 کرنے کی منظوری دیدی۔ پیرکو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ادارہ شماریات کی گورننگ کونسل کا سترہواں اجلاس ہوا جس میں گورننگ کونسل نے ٹیکنکل کمیٹی کی تجویز پر مہنگائی کی شرح اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کی بنیاد مالی سال 8۔2007 کی بجائے مالی سال 16۔2015 کرنے کی منظوری د ے دی۔نئی بنیاد کے تحت ادارہ شماریات ہر ماہ شہری ‘ دیہی اور قومی سطح پر مہنگائی کی شرح کا تعین کرے گا۔ نئی بنیاد کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے لی جائیگی۔خسروبختیار نے کہاکہ بہتر پالیسی اور فیصلہ سازی کیلئے مستند ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -