زرداری اورنواز شریف نہیں، عمران خان مشکل میں نظر آرہے ہیں ، پرویز رشید

زرداری اورنواز شریف نہیں، عمران خان مشکل میں نظر آرہے ہیں ، پرویز رشید

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور معیشت کو چیلنجز دئیے ہیں ، معیشت اور ملکی سالمیت کی بہتری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ،آصفزرداری مشکل میں نظر آتے ہیں نہ ہی نواز شریف ، مجھے عمران خان مشکل میں نظر آرہے ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان خاموش کیوں ہیں ۔ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور معیشت کو چیلنجز دئیے ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان خاموش کیوں ہیں ،کیاشاہ محمود قریشی نے اس سازش سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا ؟وزیراعظم سنجیدہ ہیں تو قومی اسمبلی کااجلاس بلا کو قو م کو اعتماد میں لیں ، نوازشریف نے عمران خان کو کنٹینر سے اتار کر کرسی پر بٹھایا تھا ، نیب نے حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کے باوجود لاقانونیت کا مظاہرہ کیا ، نوازشریف کو بہترین علاج کا حق ملنا چاہیے ، نواز شریف کو علاج کا حق دلوانیکیلئے قا نونی کوششیں کر رہے ہیں ۔

پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -