شہید ہارون بلور کے بیٹے نے عوامی نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا
پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا۔جیونیوز کے مطابق شہید ہارون بلور کے بیٹے نے عوامی نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، دانیا ل بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن سے روکے جانے پر استعفیٰ دیاہے ، دانیال بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے کاغدات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر ان کوپارٹی کی طرف سے کاغذات واپس لینے کا کہا جارہا تھا ، اس پر دانیال بلور ناراض ہوگئے اور انہوں نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا۔
شہید ہارون بلور