آصف زرداری ، فریال تالپور کی پیشی پرہلڑ بازی ، پیپلز پارٹی کی 2 خواتین کارکن گرفتار

آصف زرداری ، فریال تالپور کی پیشی پرہلڑ بازی ، پیپلز پارٹی کی 2 خواتین کارکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی قیادت کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کی 2 خواتین کارکنوں کو ہلڑ بازی کرنے اور زبردستی عدالت کے اندر جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سے پیپلز پارٹی کی 2 خواتین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں کو زبردستی عدالت جانے کی کوشش اور ہلڑ بازی کرنے پر خواتین پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا اور پولیس کی گاڑی میں بٹھا دیا۔
خواتین کارکن گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -