سیاحت کی پرموشن میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا خاص کردار ہے، زلفی بخاری

سیاحت کی پرموشن میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا خاص کردار ہے، زلفی بخاری

  

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سیاحت کی پرموشن میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا خاص کردار ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو روشناس کرانے آگے آئیں،ٹورازم ٹاسک فورس کی سربراھی وزیراعظم خود کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا سیاحت کے فروغ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ آگے جاکر کھلاڑیوں اور فنکاروں کو تھوڑا تنگ کروں گا ملک میں سیاحت پرائیویٹ سیکٹر سے ہی اٹھے گی سیاحتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے ہمیں انٹرنیشنل ٹورازم کی ضرورت ہے تاہم پاکستان کی سیاحت کو مقامی لوگ ہی اٹھائیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ کھلاڑیوں اور فنکاروں کو سیاحت کے فروغ میں آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہیں کوشش ہے ملک میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے حکومت کا کام گورننس کرنا ہے ہوٹل چلانا نہیں ہم سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی دینگے اس حوالے سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا انتہائی اہم کردار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -