قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30اپریل تک توسیع

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30اپریل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا
سلام آباد (آئی این پی ) اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30اپریل تک توسیع کر تے ہوئے نیب کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی ٰسندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، قائم علی شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کیخلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگرملس کیس میں انکوائری چل رہی ہے ،ٹھٹھہ اور دادو شوگرملزکیلئے ادائیگیاں جعلی بینک اکا ؤ نٹس سے کی گئی ہیں ،عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کردی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا عدالت نے نیب کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
قائم علی شاہ


اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے 55 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسا کوئی نوٹس یا چارج نہیں لگا جس طرح نیب نے مجھ پر جعلی اکاؤنٹ کا چارج لگایا۔ مجھ پر دو شوگر ملیں فروخت کرنا کا پندرہ سے بیس سال پرانا الزام لگایا گیا ہے۔ نیب کی طرف سے مجھے سوالنامہ دیا گیا جس کے جوابات میں نے دیے دیئے ہیں۔ نیب سے کہا کہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس حوالے سے ثبوت کی کاپی ہمیں فراہم کی جائے لیکن انہوں نے صرف سوالنامہ ہی دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر اور چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بچوں کی اموات کی مین وجہ کم عمری کی شادی اور خواتین سے مشقت کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جتنی کارروائی سندھ میں کی ہے کسی اور صوبے میں نہیں کی۔
قائم علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -