پنجاب حکومت پنشن واجبات میں مسلسل اضافہ سے پریشان

پنجاب حکومت پنشن واجبات میں مسلسل اضافہ سے پریشان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت پینشن واجبات میں مسلسل اضافے سے پریشان ہو گئی ہے ، پینشن واجبات میں اضافہ روکنے کے اقدامات پرغورو فکرشروع کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پنشن کے واجبات 200ارب سے تجاوز کر گئے،2013 میں پنشن کے واجبات 100ارب روپے تھے جو کہ 2016 میں148 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ 2018 میں پنشن کے واجبات 200 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، بڑھتے ہوئے پنشن کے واجبات سے ترقیاتی اخراجات پر اثر پڑنے لگا، محکمہ خزانہ نے پنشن واجبات کوکم کرنے کیلئے غور و فکر شروع کردیا ہے۔پینشن اور تنخواہوں کیاخراجات بڑھنے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام متاثر ہوگا۔

پنشن

مزید :

صفحہ آخر -