پاکستان میں خطے کے مقابلے میں گیس کا بہترین انفراسٹرکچر موجودہے ،وزیرپٹرولیم

پاکستان میں خطے کے مقابلے میں گیس کا بہترین انفراسٹرکچر موجودہے ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے۔حکومت انرجی سیکٹر میں گڈگورننس کے تحت پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وہ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں ہونیوالی پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس میں فرانس سے آئے ہوئے چالیس رکنی تجارتی وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔وزارت پٹرولیم پاکستان کی 75 فیصد انرجی سپلائیز کی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے۔معیاری سستا اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ٹرانسپورٹ،صنعتوں اور پاور سیکٹر کی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے بہت سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔پاکستان میں اس وقت پورے خطے کے مقابلے میں گیس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔جس کا ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن نیٹ ورک 18500 کلومیٹر پر محیط ہے جو ایکسپلوریشن کمپنیوں کو خریداروں کی بڑی تعدادمہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایک بڑی روسی کمپنی سے10 ارب ڈالر مالیت کی آف شورپائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ فرانس کی این جی گیس کمپنی اورٹوٹل/پارکو سے ہمارے بہترین ورکنگ روابط ہیں۔

غلام سرورخان

مزید :

صفحہ آخر -