دو افسروں کو گریڈ 19میں ترقی کے بعد پنجاب میں موجودہ عہدوں میں کام جاری رکھنے کی اجازت

دو افسروں کو گریڈ 19میں ترقی کے بعد پنجاب میں موجودہ عہدوں میں کام جاری رکھنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دو افسران کو وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 19 میں ترقی ملنے کے بعد پنجاب میں موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ ان افسران میں عائشہ حمید ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ایڈمن ) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور سید بلال حیدر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ شامل ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
گریڈ 19؍اجازت

مزید :

صفحہ آخر -