افغانستان میں ،دھماکے ،جھڑپیں حملے ،3امریکی فوجی ،14طالبان ہلاک ،متعدد زخمی

افغانستان میں ،دھماکے ،جھڑپیں حملے ،3امریکی فوجی ،14طالبان ہلاک ،متعدد زخمی

  

کابل ،جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)افغانستان میں بم دھماکوں میں 3امریکی فوجیوں سمیت 4 اہلکارہلاک اور3زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں14طالبان ، 1پولیس افسرہلاک اور10افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی در میا نی شب بگرام ائیربیس کے قریب کاربم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر تین امریکی فوجی اور ایک مقامی اہلکار ہلاک جبکہ تین امریکی فوجی شدید زخمی ہو گئے ،کار بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ۔قبل ازیں دن کے وقت جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 7افراد زخمی ہوئے، دھماکہ صوبائی ویمن افیئر ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ آریانہ یونیورسٹی کے قریب اسوقت پیش آ یا جب پو لیس وین وہاں سے گزررہی تھی تب اس پر بم حملہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے طالبان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔دریں اثناء طا لبان نے شمالی صوبے جاوزان کے ضلع کش تیپا کی ایک چیک پوسٹ پرحملہ کیا لیکن سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ طا لبا ن ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ادھر صوبائی دارالحکومت کے شبرگان شہر میں سکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔جنوبی زابل کے دارالحکومت قالت اور موسیٰ قلعہ اور صوبہ ہلمند کے ضلع کجاکی میں جھڑپوں کے دوران 9 طا لبان مارے گئے۔افغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے34صوبوں کے دارالحکومتوں میں طالبان کیخلاف کامیا ب کاروائیاں کی ہیں تاہم طالبان ان صوبوں کے دیہی علاقوں پر اپنا اقتدار قائم رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی فوجی ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -