مشکل وقت میں ایرانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

مشکل وقت میں ایرانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ایران میں بارش اور سیلاب سے تباہی پر افسردہ ہیں، مشکل وقت میں پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں ایران میں بارش اور سیلاب سے تباہی پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا زخمیوں اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے ہمدردی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا مشکل وقت میں پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ

مزید :

صفحہ آخر -