برسلز،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

برسلز،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں گزشتہ روز بیلجیم کے شہر میں بھی بھارتی سفارت خانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا انتظام کیا گیا اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔مظاہرے کا اہتمام جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے کیا گیا ۔کشمیر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے بھارتی سفارتخانے کے باہر جے کے ایل ایف پر پابندی کی بھرپور انداز میں مذمت کی،مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیاکہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے عورتوں ،بچوں پر مظالم کا نوٹس لیاجائے اور نوجوانوں کی قابض فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہادتوں کا سلسلہ بند کروایا جائے اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -