حکومت کی جانب سے بھارتی حملے کا اشارہ بلاوجہ نہیں لگتا ،ہمیں چوکنا رہنا ہوگا

حکومت کی جانب سے بھارتی حملے کا اشارہ بلاوجہ نہیں لگتا ،ہمیں چوکنا رہنا ہوگا

  

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے ہماری زمینی اور فضائی سرحدوں کی نگرانی تو انتہائی زبردست ہے اور بھارت کا طیارہ گراکر ثابت کردیا ہم چوکنے بیٹھے ہیں اب ایک تیسرا راستہ رہ گیا ہے اور وہ ہے سمندری حدود جس کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی پر ہمیں چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہو سکتا ہے اب بھارت اس طرف سے کوئی چھیڑ چھاڑ کرسکتاہے، اس طرف وزیراعظم نے بھی اشا ر ے کے طور پر بات کی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا ویسے تومیرے خیال میں اب بھارت اس قسم کی کوئی غلطی کرے گا لیکن چونکہ وہ پاکستان کا دشمن ملک ہے اسلئے اس سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے ہماری حکومت نے بات کی ہے تو ایسے ہی نہیں کی ۔

سردار آصف

مزید :

صفحہ آخر -