مودی الیکشن جیتنے کے نشے میں چور ، کچھ بھی کر سکتا ہے ، مکار دشمن پر نظر رکھنا ضروری

مودی الیکشن جیتنے کے نشے میں چور ، کچھ بھی کر سکتا ہے ، مکار دشمن پر نظر رکھنا ...

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا ہے میرا نہیں خیال بھارت اب دوبارہ ماضی والی غلطی دہرائے گا کیونکہ اسے علم ہے اگر اب اس نے دوبارہ سرحدوں پر کوئی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر اس کا جو حال ہو گا اس کا اندازہ اس کوگزشتہ دنوں کی اپنی غلطی سے بخوبی ہو گیا ہو گا لیکن مودی چونکہ الیکشن جیتنے کے نشے میں چور ہے اسلئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے لہٰذا ایسے مکار دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا مودی کو علم ہے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکو مت اپوزیشن جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،بھارت نے اگر کوئی ایڈوانچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا پاکستانی فوج وہ حال کرے گی کہ اس کو لگ پتہ جائے گا ۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -