موجودہ حالات میں نہیں لگتا بھارت کا پھر سے پاکستان کیساتھ کوئی ایڈونچر کا موڈ ہے

موجودہ حالات میں نہیں لگتا بھارت کا پھر سے پاکستان کیساتھ کوئی ایڈونچر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی طلال چودھری نے کہا ہے پاکستانی افواج اپنی سر حدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ ا یشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جس طرح کے حالات ہیں اس سے یہ تو نہیں لگ رہا کہ اب بھارت کا کوئی ایسا موڈ ہے ،ہو سکتا ہے وزیر خارجہ اپنی ناقص طرزحکومت اور مہنگائی بیروز گاری سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کا شوشہ چھوڑاہو، اسوقت ہما ری حکومت اپنی طرف سے عوامی توجہ کو ہٹانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے پی ٹی آئی نے ملک کو دلوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا اور خود وزیر خزانہ کہتا ہے ہم دلوالیہ ہونیوالے ہیں ایسی حکو مت سے اللہ جان چھڑادے تو اسی میں ملک وقوم کی بہتری ہے ۔
طلال چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -