بھارت سے خیر کی توقع نہیں مگر پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد مزید غلطی نہیں کریگا

بھارت سے خیر کی توقع نہیں مگر پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد مزید غلطی نہیں ...

  

جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے ویسے تو بھارت سے خیر کی توقع نہیں اور وہ کسی بھی وقت کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے اس کے بار ے میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن جس طرح کا کرارا جواب اس کو گزشتہ دنوں پاکستان کی افواج کی طرف سے دیا گیا تھا اب وہ اس طرح کی جرات نہیں کرے گا کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ اس کی کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا جواب پاکستان کی طرف سے بھرپور طریقے سے جواب دیا جائیگا ۔ ا یشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ویسے تو بھارت ایک مکار اور عیار دشمن ہے اسلئے اس سے ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرو ر ت ہے اور ہماری افواج ہر وقت چوکنا بھی ہے اور اس کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتی ہے اسلئے مجھے امید ہے بھارت آئندہ کوئی غلطی نہیں کرے گا ۔

پیر اعجاز ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -