قائمہ کمیٹی خزانہ شعبہ سیاحت کو ٹیکس فری کرنے پرغور کرے،چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کو صنعت کا درجہ حاصل ہے تاہم اس وقت یہ صنعت صرف کوہ پیمائی اور تاریخی مقامات تک ہی محدود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کے ساحلی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں لیکن ان علاقوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ دس سال کیلئے اس شعبے کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کیلئے غور کرے۔ انہوں نے کہاکہ استثنیٰ سے ساحلی علاقوں میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
ساحلی علاقے