20فیصد سی پیک منصوبوں کیلئے قرض دیا ،80فیصد کی بغیر سود امداد سے تکمیل جاری ،چین

20فیصد سی پیک منصوبوں کیلئے قرض دیا ،80فیصد کی بغیر سود امداد سے تکمیل جاری ...

  

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ کاکہنا ہے سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا ہے، چھیاسی لاکھ گھروں کیلئے بجلی کی ضرو ر ت کو پورا ،پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے شعبے کو بھی بہتر بنایا گیا، سی پیک کے20 فیصدمنصوبوں کیلئے چین نے قرض دیا ، 80 فیصد سے ز ا ئد منصو بے چین کی براہ راست سرمایہ کاری یا بغیر سود امداد سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ پیر کو ترجمان چینی وزارت خارجہ لو کھا نگ نے بیجنگ میں منعقدہ رسمی کانفرنس میں کہا سی پیک منصوبے سے پاکستان پر بوجھ بڑھانے کی بجائے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں سی پیک منصوبے سے پاکستان کے اقتصادی خطرے میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبر سے متعلق پوچھے جانیوالے ایک سوال کے جواب میں لو کھانگ نے کہا سی پیک کے محض بیس فیصدمنصوبوں کیلئے چین کی جانب سے قر ض دیا گیا ہے جبکہ اسی فیصد سے زائد منصوبوں کو چین کی براہ راست سرمایہ کاری یا بغیر سود امداد سے چلایا جا رہا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لو کھانگ نے کہا سی پیک کی تعمیر کے پانچ سے زائد برسوں میں علاقے میں روزگار کے کئی ہزار مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور وہا ں 86لاکھ گھروں کیلئے بجلی کی ضرورت کو پورا کیا گیا ہے،اس کے علاوہ سی پیک منصوبے سے ناصرف پاکستان کی بنیادی تنصیبات کو بہتر کیا گیا ہے بلکہ پاکستانی عوا م کی فلاح و بہبود کے شعبے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جسے پاکستانی حکومت اور عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -