محکمہ جیل خانہ جات کے 7سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ جیل خانہ جات کے 7سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ امتیاز احمد بھلی کاتبادلہ ڈسٹرکٹ جیل را جن پور ، گریڈ 18 کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور سید بابر علی کا تبادلہ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کردیاگیاجبکہ گریڈ 18 کے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد افضل جاوید اورگریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ اطہر جان ڈار کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین عطا اللہ ملک کا ا سی عہدہ اور مراعات پرتبادلہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ،جبکہ گریڈ 17 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ ملک بابر علی کو اسی عہدہ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم اورگریڈ 17 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر محکمہ جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -