ایل سی یو : مقابلوں کے روز لڑکے گھس آئے،بدتمیزی،آوازے کسے

ایل سی یو : مقابلوں کے روز لڑکے گھس آئے،بدتمیزی،آوازے کسے

  

لاہور ( خصوصی رپورٹ)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹر یونیورسٹیز مقابلوں کے روز طالبات کے ساتھ لڑکوں کی بدتمیزی ، طالبات نے انصاف کے حصول کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ سیکرٹری ہائر ایجو کیشن کمیشن کو ارسال کئے گئے خط میں 28مارچ کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں طالبات کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا ہے۔خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث بیرونی جامعات کی طالبات کے ہمراہ کچھ لڑکوں کو بھی اندر آنے کی اجازت دے دی گئی، لڑکے نامناسب لباس میں یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور لڑکیوں کوہراساں کیا، طالبات کے جواب نہ دینے کے باوجود بھی لڑکوں نے ان پر آوازے کسے، نامناسب اشارے کئے۔ اپنے خط میں طالبات نے انتظامیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ طالبات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کی جانب سے لڑکوں کی حمایت میں موج مستی کرنے کے افسوسناک ریمارکس بھی دئے گئے ۔ لڑکوں کی جانب سے طالبات کی بغیر اجازت تصاویر بنانے پر انتظامیہ سے شکایت بھی شکایت کی گئی جس کا نوٹس نہیں لیا گیا ، ہائر ایجوکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیاہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -