قصرناز ہوٹل میں ہلاکتیں،وہ سپرے کیا گیاجو دنیا میں بین ہے،قائمہ کمیٹی

قصرناز ہوٹل میں ہلاکتیں،وہ سپرے کیا گیاجو دنیا میں بین ہے،قائمہ کمیٹی

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل سے کوئٹہ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان پانچ جگہوں میں سے کسی ایک کا افتتاح کرینگے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین نجیب ہارون کی صدارت میں ہوا جس میں قصر ناز کراچی میں مرنے والے خاندان کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ رکن کمیٹی آغارفیع اللہ نے بتایاکہ قصر ناز میں کمرے میں وہ زہریلا سپرے کیا گیا تھا جس پر دنیا میں پابندی ہے ۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ یہ بات تحقیقات میں سامنے آئی ہے کہ کمرے کے اندر کئے گئے سپرے پر دنیا میں پابندی ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایاکہ وزارت ہاؤسنگ نے فیصلہ کرلیا جو بھی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی ختم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ میں کتنے گھر مدارس کو الاٹ کئے گئے ان کی تفصیلات اکٹھی کرلیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ فلیٹس جون 2020تک حوالے کردیئے جائیں گے ۔ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہاکہ گیارہ سال سے مختلف سرکاری ہاؤسنگ سکیمیں زیر التوا رہی ہیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ جنہوں نے پہلی قسط جمع کرائی ہے ان سے پراجیکٹ شروع نہ ہونے تک ان سے مزید قسط نہیں لی جارہی ہے ، ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ پچھلی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں کہ آئندہ پہلے زمین لیں گے پھر ممبرشپ کھولیں گے۔وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے بتایاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل کو کوئٹہ میں شروع ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چار پانچ جگہوں پر نیا پاکستان ہاؤسنگ کا افتتاح ہونے جارہا ہے ۔

قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -