دھرنے کی دعوت دینے والے5لو گوں کو برداشت نہیں کر سکتے، پی پی پی
اسلا م آباد ( آن لا ئن ) پا کستان پیپلزپا رٹی کے رہنما وں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ء اسلا م آباد میں دھر نا کی دعوت دیتے ہیں مگر 5لو گوں کو برداشت نہیں کر سکتے جب ہم نے اسلا م آباد آنے کا پلا ن بنا لیا تو پھر عمر ان خان تو کیا کو ئی بھی نہیں روک سکے گا ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے رہنما پیپلزپا رٹی قمرزما ن کا ئرہ نے کہا کہ 5بندوں کے لئے حکو مت نے 5سو پو لیس اہلکا ر لگا دیے راستے بند کر دیے حکومتی نما ئندے اور وزیر اعظم کہتے ہیں اسلا م آباد آئیں اور دھر نا دیں مگر ان سے تو پا نچ لو گ نہیں سنبھا لے جا رہے ان 5میں سے 2کو پو لیس نے گرفتا ر کر لیا ہیں یہ لا کھوں کے مجمع کو کیسے سنبھا لیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترم کر تے ہیں ہما ری تیا ری مکمل تھی مگرنیب نے عدالت میں بار بار درخواست کی ہمیں وقت دیا جا ئے نیب نے یہ بھی استداعا کی کہ وہ ضمنی ریفرنس دائر کرنے چاہتے ہے ۔ اس موقع پر سینیٹر رحما ن ملک نے کہا کہ کا رکنا ن کو آصف علی زرداری نے آنے سے منع کیا تھا مگر تھو ڑے بہت کا رکنا ن آگئے جن کو پو لیس نے گرفتا ر کر لیا عمر ان خان نے کہا تھا کہ کنٹینر دیں گے لیکن کا رکنا ن کو گرفتا ر کر لیا اگر ایک دو کار کنا ن آگئے تھے تو ان کو گرفتا ر نہیں کر نا چاہیے تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ میں بحیثیت چیئر مین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اسلام آباد پو لیس سے جو اب طلب کر وں گا کہ انہو ں نے ہما رے کارکنا ن کو گرفتا ر کیو ں کیا۔
پی پی پی