وال چاکنگ کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے ، مراسلہ

وال چاکنگ کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم، روزانہ کی بنیاد پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شہر کی دیواروں پراشتہار بازی کی روک تھام کے لیے محکمہ بلدیات نے وال چاکنگ کے خلاف ایکشن لے لیا ہے اس سلسلے میں دیواروں پر اشتہاری مواد لکھنے اورلکھوانے والے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وال چاکنگ کے خلاف مہم چلانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کوموصول ہونے والیم مراسلے کے مطابق دیواروں پراشتہاری مواد لکھنے لکھوانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی جائے گی۔وال چاکنگ کو ختم کرانا لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے، جبکہ 13 اپریل تک پورے شہر کی دیواروں سے متعلق چیف آفیسرایم سی ایل روزانہ کی بنیادپر رپورٹ تیار کرینگے، چیف آفیسر ماڈل شاہراہوں ، چوک، چوراہوں میں ہونے والی وال چاکنگ کا فوری ازخود نوٹس لیں۔ دیواروں پرلگے پوسٹرز اور نفرت انگیز جملوں کوختم کیا جائے گا، ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی بخاری کا کہنا ہے کہ تمام زونز کو ہدایات کر دی گئی ہیں، جہاں نفرت انگیز مواد نظرآئے گا اسکومٹا کر متعلقہ تھانہ پولیس کو کارروائی کے لئے بتایا جائے گا۔اور زونل آفیسر مقدمات درج کروئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -