حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے،ظفر اقبال
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رانا محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں حمزہ شہباز شریف کی بلا جواز گرفتاری کی کوشش نیب نے عمران نیازی کے ایما پر کی حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے مصائب اور دکھوں کو کم کرنے کی بجائے پہلے کی نسبت 200 گنا اضافہ کر دیا ہے ۔
جس کی وجہ سے 22 کروڑ عوام سولی پر لٹک کر رہ گئے ہیں۔
آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی عوام تبدیلی کے انتظار میں مایوس ہو چکے ہیں ہر آنے والا لمحہ قوم کیلئے پریشانیوں اور مصائب کا سبب بن رہا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رانا ظفر اقبال نے کہا کہ مہنگائی بے روز گار ی اور حالیہ پٹرول ‘ گیس ‘ بجلی سمیت ادویات کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافے نے عوام کو پریشان اور بدحال کردیا ہے ،عوام کا حکمرانوں پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے