ڈرگ کنٹرول ونگ نے ادویات کے 138یونٹ سیل کر دیے

ڈرگ کنٹرول ونگ نے ادویات کے 138یونٹ سیل کر دیے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈرگ کنٹرول ونگ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالہ سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔گذشتہ ماہ محکمہ ہذا کے فیلڈ افسران نے 3929ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور138یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 1122ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے34ناقص اور 6جعلی قرار پائیں۔ادویات کے 242کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر اور32 پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے ۔02 میں F.I.Rرجسٹرڈ کرتے ہوئے 43کیسزڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجواکر 84کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔ ان میں غیر قانونی اشتہار بازی کے کل 08کیسزشامل تھے۔ان کیسزمیں 39.07ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا اور 2563دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ 3,373مپلز رپورٹ کیے ، جن میں سے3,268سمپلز پاس قرار پائے، سمپلز کی کامیابی کی شرح96.88فیصد رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -