بیساکھی میلہ کے حوالے سے گورو دوراروں کے کیئر ٹیکرز کا اجلاس

بیساکھی میلہ کے حوالے سے گورو دوراروں کے کیئر ٹیکرز کا اجلاس

  

لاہور(فلم رپورٹر) سکھ مذہب کے تہوار بیساکھی میلہ کے انتظامات کے حوالے سے تمام گورو دوراروں کے کیئر ٹیکرز کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری بورڈمحمد طارق وزیر کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت تمام گورو دواروں کے کیئر ٹیکر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔کیئر ٹیکر ز نے گورو دواروں میں ہونے والے انتظامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہمانوں کی آمد اور ان کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں ،بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو VIPپروٹوکول دیا جائے گا ۔

،سیکرٹری بورڈ نے کیئر ٹیکرز کو ہدایات دیں کہ وہ مہمانوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں۔

تاکہ بیرون ملک سے آئے مہمان خوش ہوں اور ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو ،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے بتایا کہ بورڈ کے افسران اور دیگر عملہ دن رات یاتریوں کے ہمراہ ہو گا تاکہ ان کی بھر پورمہمان نوازی ہو سکے اور انہیں تمام سہولیات مہیا کی جاسکیں ۔ترجمان بورڈ کے مطابق سیکرٹری بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گورو دواروں میں سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لئے بنیادی ضروریات کے مطابق تمام تر سہولیات میسر ہوں اورصفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

B

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -