یونین کونسل 242میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کا سنگ بنیا د رکھ دیا گیا

یونین کونسل 242میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کا سنگ بنیا د رکھ دیا گیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے پی پی 168سے رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ملک اسد اللہ کھو کھر اپنے حلقہ کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے پر عزم ہیں ،7 مارچ اتوار کے روز یو سی 242 عمر پارک ملحقہ شمع کالونی میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کا بنیاد رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک ریاض کھو کھر نے رکھا، افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین اتفاق ویلفیئر اٹارنی جنرل سردار عظیم اللہ خا ں، چیئرمین ویلفیئرقاضی روحیل اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔

، صدر چوہدری خورشید احمد ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر محمد جہانگیر، نائب صدرعظمت خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد سحر، جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ خان، فنانس سیکرٹری محمد پرویز، سیکرٹری نشر و اشاعت جان محمد مئیو موجود تھے۔ملک ریاض کھوکھر نے افتتاح کے مو قع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھو کھر کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ جس طر ح آپ لوگوں کی محبت ووٹ کی صورت میں میرے ساتھ رہی اسی طرح میرا وعدہ ہے ، میری خدمت ہر وقت اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -