مصنوعی مہنگائی سے عوا م پریشان ، حکومت کا سخت کارروائی کافیصلہ

مصنوعی مہنگائی سے عوا م پریشان ، حکومت کا سخت کارروائی کافیصلہ

  

لاہور(افضل افتخار ) اشیاء خوردونوش کے بعد گارمنٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا،یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا،حکومت کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ،ٹاسک فورس تشکیل دینے کیلئے پلان تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں ایک طرف تو حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں دوسری طرف آئے روز ہرچیز کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوشاکر، عزیر،عبداللہ،ماہ رخ اور عابد او ر عامر رضوان،خلیل،جبران،ساجد اور خالد نے کہا کہ ملک میں تبدیلی نا م کی کوئی چیز نظر نہیں آتی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، عادل ، ساجد ، حامد،عابد،عقیلہ،خدیجہ عامرہ،سحرش،نبیلہ نے کہا کہ ہم بچوں کے کپڑے خریدنے کیلئے آئے ہیں اور یہاں پر آکر جب قیمتوں میں اضافہ کا پتہ چلا تو بہت پریشانی ہوئی۔حکومت کی طرف سے قائم کردہ ٹاسک فورس دکانوں پر چھاپے مار کر چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لے گی اور اگر کوئی دکاندار حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد پر من مانی قیمت پر اشیاء فروخت کرتا پکڑا گیا تو اس حوالے سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -