سرکاری کالجز کے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی 12 روزہ پروموشنل ٹریننگ شروع

سرکاری کالجز کے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی 12 روزہ پروموشنل ٹریننگ شروع

  

لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنجاب کے مختلف سرکاری کالجز کے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی 12 روزہ پروموشنل ٹریننگ گزشتہ روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹاؤن شپ کیمپس میں شروع ہو گئی۔ مذکورہ ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں کل 44 ایسوسی ایٹ پروفیسر شرکت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق کالج اساتذہ کی ترقیاں ان کی ٹریننگ سے مشروط کر دی گئی ہیں۔پروموشنل ٹریننگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس ٹریننگ کے دوران انہیں ہر قسم کی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے لئے بیرون شہر سے آنے والے شرکاء کے لئے اعلی قسم کی رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس ٹریننگ کے لئے ہم نے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا ہے جو پیشہ وارانہ تدریسی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کے علم میں اضافہ کریں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ڈاکٹر شہزادہ قیصر نے شرکاء کو ٹریننگ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -