طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  

لاہور (پ ر)مسعود گنج شکر ہائی سکول‘ نیوچوبرجی پارک‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ کیا۔

شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ڈی پی ایس سکول‘ مست اقبال روڈبالمقابل جنرل ہسپتال‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن لاہور‘سرسید گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ والٹن روڈ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ انجن شیڈ‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ریلوے کالونی مغلپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد706تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -