نشتر کالونی کے سلمان بلاک میں صفائی کے ناقص انتظامات،مچھروں کی افزائش
لاہور(سٹی رپورٹر) سلمان بلاک نشتر کالونی میں گزشتہ کئی روز سے صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،بدبو،مچھروں کی بھر مار اور بیماریوں نے ڈیرہ ڈال لیا اہل علاقہ خاص طور پر بزرگ مرد و خواتین اور بچوں کا گزرنا مشکل ،علاقہ کے دیگر مکین بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ،گندگی و بدبو کا یہ عالم ہے کہ گھروں میں بھی رہنا مشکل ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سلمان بلاک نشتر کالونی میں سماجی شخصیت وشاعر پیر سید نصرت بخار ی نے اہل علاقہ سے ہونے والی کارنر میٹنگ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اتنے دنوں سے علاقہ میں صفائی نہیں کروائی جس کے باعث گندگی نے اہل علاقہ کی زندگی دوبھر کر دی ہے۔