ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اور بلاجواز اضافہ غریب مریضوں کو موت میں دھکیلنا ہے۔ 2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہرکے سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہیلتھ کارڈ کی باتیں کرنے والے علاج معالجہ بھی چھین رہے ہیں۔ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹنے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں آئی وارڈ میں نئی جدید مشینری کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ایم ایس ثریاعظیم ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دنیا کے 188 ممالک کی فہرست میں صحت کے حوالے سے 149 ویں نمبر پرموجود اسلامی جمہوریہ پاکستان میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں شہری علاج معالجے کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں۔ حکمران ایک طرف غربیوں کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی باتیں کرتی نظر آتی ہے تو دوسری طرف غریبوں سے علاج معالجہ کی سہولیات چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی ادارے خالصتاََ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں جس کی مثال ثریا عظیم( وقف )ہسپتال سے لی جا سکتی ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، صاف پانی اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں
ذکر اللہ مجاہد