حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پر نیب کا دھاوا قابل مذمت ہے،پیر اشرف

حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پر نیب کا دھاوا قابل مذمت ہے،پیر اشرف

  

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پر نیب ، پولیس اور رینجرز کی طرف سے غیر قانونی طور پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جارہا ہے ہائی کورٹ کی طرف سے گرفتار نہ کرنے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا کر احتساب کے نام پر محض سیاسی انتقام کیلئے گھر پر دھاوا بولا گیاجسے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ناکام بنادیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

،ایم پی اے پیرمحمداشرف رسول نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ہیں اور انکے شانہ بشانہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہ ہے بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ہوشرباء مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے نیب اور عمران نیاز ی اپنے سیاسی حریفوں کو جیلوں میں بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

پیر اشرف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -