عقید ہ ختم نبوت دین اسلام کابنیادی عقیدہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

عقید ہ ختم نبوت دین اسلام کابنیادی عقیدہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور( پ ر) کل مسالک ورلڈ پاسبا ن ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے رحمت عالم ؐ حمد ونعت کونسل کی زیراہتمام سجادہ نشین سمبڑیال شریف پیر سلمان منیر کی زیر صدارت جامع مسجد چوک شہیداں میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ توحید کی طرح عقیدہ نبوت دین اسلام کابنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پرقرآن مجید کی 100آیات مبارکہ اور آقاؐ کی 210 احادیث مبارکہ دلالت کرتی موجود ہیں اور اسی طرح امت مسلمہ کاسب سے پہلا اجماع بھی اسی عقیدہ پرہواآقاؐ کی ختم نبوت کے بعد کسی بھی قسم کادعویٰ نبوت سراسرباطل اور کفرہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پرغیرمشروط طورپرایمان لائے بغیردین اسلام ناکمل ہے ۔

ختم نبوت کانفرنس سے علامہ حافظ شعیب الرحمن،مولانا محمد حنیف حقانی ،حافظ افتخار احمد فخر،مولانا قاری محمد منسوب رحیمی ،حافظ محمد یعقوب شاہ اور دوسرے مقرری نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -