حکومت نے عوام کومہنگائی ،بے روز گاری کے سونامی میں دھکیل دیا، اشرف بھٹی

حکومت نے عوام کومہنگائی ،بے روز گاری کے سونامی میں دھکیل دیا، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جب سے حکومت آئی ہے تو تب سے ہی عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کا سامنا ہے پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے پچاس لاکھ لوگوں کو بے گھر کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے جس سے ملک میں جرائم کی شرح بڑھنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور خوشحالی کے دعوے کہاں گئے۔

تحریک انصاف کی جب سے حکومت آئی ہے عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے اور سارا الزام سابق حکومتوں کو دے کر خود کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے آٹھ ماہ کے اقتدار میں اپنی نااہلی کا پول کھول دیا ہے۔

مانگے تانگے کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عوام پر عذاب بننے والی حکومت کو اب مزید وقت نہیں دینا چاہیے عمران خان اپنی نااہلی کو قبول کرکے گھر واپس لوٹ جائیں۔