بزم احسان کے زیر اہتماممعروف کالم نگار ایثار رانا کی 54ویں سالگرہ پر تقریب

بزم احسان کے زیر اہتماممعروف کالم نگار ایثار رانا کی 54ویں سالگرہ پر تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)ممتاز صحافی،معروف کالم نگار روزنامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹر کو آرڈینیشن ایثار رانا کی 54ویں سالگرہ کی پروقار تقریب بزم احسان کے زیر اہتمام گزشتہ روز کاسموپولیٹن کلب میں منعقد کی گئی جس میں سینئر صحافی،دانشور،کالم نگاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے سمیت ایثار رانا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب کی نظامت کے فرائض خواجہ جمشید امام نے انجام دیئے،اس موقع پر تلاوت قران پاک کا شرف محمد عبداللہ نے حاصل کیااور نوید رانا نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی جبکہ شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں شاہنواز رانا،سید علمدار حسین شاہ،ریاض احمد احسان(چیئرمین بزم احسان) ،پیر سید نصرت شاہ بخاری،بدر سعید،پروفیسر مظہر،ناصف اعوان،عامر خان،خالد بھٹی،واصف اختر نواز کھرل،طارق شہزاد،طفیل شریف،ایم آر شاہد،فہد نیازی،بابر باکسر،نوید رانا،حتیم رانا،اذان رانا،ایمان رانا،قاسم رانااوروقار رانا شامل تھے ۔معزز مہمانوں نے شاندار الفاظ میں ایثار رانا کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ایثار رانا نے تمام عمر ایمانداری اور رواداری کے ساتھ گزاری ہے۔ انہوں نے دولت کے مقابلہ میں عزت کو ترجیح دی ۔تقریب کے اختتام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ایثاررانا نے کہا کہ آج کے دور میں جب انسان پتھر ہوچکا ہے اور ایسے میں آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں تو یہ اللہ کا احسان ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -