انسداد پولیو مہم ، ناقص کارکردگی پر 28لیڈی پیٹرولنگ ورکر ملازمت سے برطرف

انسداد پولیو مہم ، ناقص کارکردگی پر 28لیڈی پیٹرولنگ ورکر ملازمت سے برطرف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ سمیت تین ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسروں کو شو کاز جاری کئے ہیں جبکہ اٹھائیس لیڈی پیٹرولنگ ورکرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔اسی طرح شالیمار زون کے ڈپٹی ہیلتھ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔گزشتہ روز پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں ڈی سی نے عزیز بھٹی ٹاؤن کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کی کارکردگی پر عدم عتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈی او ڈاکٹر فیصل کو کی بھی سرزنش کی ذرائع کے مطابق افسروں نے اپنی نہ اہلی چھپانے کیلئے مدعا جونیئرز پر ڈال دیا اور موقف اختیار کیا کے ان کی سستی لاپرواہی اور غیر حاضریوں کی وجہ سے مہم ناکام ہوتی۔جس پر ڈی سی نے ابتدائی طور پراٹھارہ غریب لیڈی پٹرولنگ ہیلتھ ورکرز کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔

جبکہ دس کو آخری شو کاز نوٹسز جاری کئے گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -