ریلوے سٹیشن تا داتا صاحب ٹریفک مسائل حل کئے جائیں،چودھری سلطان

ریلوے سٹیشن تا داتا صاحب ٹریفک مسائل حل کئے جائیں،چودھری سلطان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم کے صدر چوہدری سلطان نے کہا ہے کہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے داتا صاحب تک ایک سڑک ہے ،راستے پر 25سے30بڑی تجارتی مارکیٹیں ہیں جہاں ہزاروں کے حساب سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں ،اسے ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔،شام کے بعد دالگرہ چوک،کراؤن ہوٹل اور شالمی چوک میں ٹریفک کا بلاک ہونا معمول کی بات ہے جس کے بعد لوگ ون وے آناجانا شروع ہو جاتے ہیں ،میری پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ دالگرہ چوک،کراؤن ہوٹل اور شالمی چوک پر پولیس کی چوکیاں قائم کی جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -