نابینا افراد کا حق کیلئے شاہراؤں پر نکلنا ریاست کیلئے سوالیہ نشان ہے،جمیل گوندل

نابینا افراد کا حق کیلئے شاہراؤں پر نکلنا ریاست کیلئے سوالیہ نشان ہے،جمیل ...

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ جہاں نابیناافرادکوحق نہ ملے یقیناًوہ معاشرہ اندھا ہے ،ورنہ نابینا افرادروزگار کیلئے شاہراہوں پرایڑیاں نہ رگڑتے۔ریاست کی ترجیحات متعین کرنیوالے خصوصی افرادکوکس طرح نظراندازکرسکتے ہیں۔نابیناافرادکا اپنے حقوق کیلئے شاہراہوں پر دھرنا ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔نابینااورخصوصی افراد کوباعزت روزگارسمیت دوسری سہولیات کی فراہمی ریاست کی ترجیحات میں سرفہرست ہونی چاہئے ۔

وفاق سمیت کسی صوبائی حکومت کوخصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان کی محرومیاں بڑھناایک بڑاسوالیہ نشان ہے،حکومت خصوصی افرادکی بحالی اوربہبود یقینی بنانے کیلئے ریاستی ترجیحات کاجائزہ لے وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ جس طرح ماضی میں ذہین طلبہ وطالبات کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تھے اس طرح خصوصی افراد کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے انہیں مخصوص آلات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے۔خصوصی افراد کیلئے محض کوٹہ مقرر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،انہیں معاشرے کامفیدشہری بنانے کیلئے خصوصی اداروں کاقیام ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراداپنی ضروریات کیلئے دوسروں کے رحم وکرم پرہوں یہ کسی مہذب معاشرے کے شایان شان نہیں ہے ۔قومی وسائل سے مناسب حصہ خصوصی افرادکیلئے مختص کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -