صوفی سنگر سارہ پیٹرنے ’’محبت کا سفر ‘‘ میں انگلش گانا گاکر دادپائی

صوفی سنگر سارہ پیٹرنے ’’محبت کا سفر ‘‘ میں انگلش گانا گاکر دادپائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں برطانوی مسیحی مشنریز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’محبت کا سفر‘‘ کے زیر عنوان تقریب منعقد کی گئی۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے مسیحی مشنریز کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی صوفی سنگر سائرہ پیٹر نے تقریب میں مشنریز اور پاکستان کی محبت کے حوالے سے اظہار تشکر کے طور پر انگریزی فلم BEACHES کا نغمہ Wind beneath my wings گاکر حاضرین سے داد پائی۔سارہ پیٹر نے اپنے خطاب میں موسیقی کے شعبے کو پروان چڑھانے کے حوالے سے سلیم رضا، ایس بی جان اور اے نیر کی خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدین نے میری تربیت ایسی کی ہے کہ میں دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھوں۔

مزید :

کلچر -