ہر ڈرامہ میں مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں،نگار چوہدری

ہر ڈرامہ میں مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں،نگار چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدریی کا نیا ڈرامہ عوام میں مقبولیت حاصل کرنے لگا۔تماثیل تھیٹر میں جاری اس ڈرامہ میں نگار چودھری مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جن کاکہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامہ میں میراکردار بالکل مختلف اور بہترین ہو جوکہ شائقین کو مدتوں یاد رہے اس ڈرامہ کے لئے میں نے بہت زیادہ محنت اور تیاری کی ہے میرا گیٹ اپ بہت منفرد اور ڈانس آیٹم بالکل نئی ہے جسے بہت ہی محنت سے تیار کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جوکہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرتی ہے یہ ایک نئے انداز میں پیش کیا جارہاہے جسے عوام نے بہت پذیرائی دی ہے جس سے میرے حوصلے بلندہوئے ہیں،میں سمجھتی ہوں کہ مصنف وہدایتکار بلال چودھری اورپروڈیوسر اکبر بٹ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

جنہو۔

ں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے۔ اُمید ہے کہ یہ سابقہ ڈراموں سے بہتربزنس کرنے میں کامیاب رہے گا۔

مزید :

کلچر -