پرفارمنس کے دوران کبھی کوئی غیر معیاری بات نہیں کی،امان اللہ

پرفارمنس کے دوران کبھی کوئی غیر معیاری بات نہیں کی،امان اللہ

  

لاہور( فلم رپورٹر)نامور کامیڈین امان اللہ نے کہا ہے کہ میں نے دوران پرفارمنس کبھی کوئی غیر معیاری بات نہیں کی سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو کو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والوں نے سٹیج کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جس سے کوئی بھی شخص اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر شرمندی محسوس کرے۔امان اللہ نے کہا کہ سٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح ہونی چاہیے اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو ایک دوسرے سے شرمندگی محسوس ہو۔

ہمارے ملک میں ذومعنی جملوں کا استعمال کرکے ہنسانے کو کامیڈی سمجھا جاتا ہے میں اس کے سخت خلاف ہوں۔

مزید :

کلچر -